1.

 17 رمضان المبارک 2ھ/14مارچ 624ء کو غزوۂ بدر کبریٰ پیش آیا جس میں ابوجہل سمیت 70کافر مارے گئے اور 14 مسلمان شہید ہوئے۔

2.

رمضان المبارک 93ھ/ جون 712ء میں موسیٰ بن نُصیر اپنے لشکر کے ساتھ ساحل جبل الطارق پر اترا اور مدینہ شذونہ کے راستے اشبیلیہ پر چڑھائی کی او راسے فتح کرلیا۔

3.

19رمضان المبارک 21ھ/ 18اگست 642ء کو حضرت عمرو بن عاص رضی اﷲ عنہ نے اسکندریہ فتح کیا۔

4.

رمضان المبارک 2ھ/ فروری 624ء میں صدقۃ الفطر (فطرانہ) فرض ہوا اور عیدالفطر منانے کا حکم دیا گیا۔

5.

رمضان المبارک 10نبوی/ مئی 619ء میں حضرت خدیجہ رضی اﷲ عنہا نے وفات پائی۔