1.
رمضان المبارک یکم ہجری، مارچ 623ء میں حضرت حمزہ رضی اﷲ عنہ کو تیس مہاجرین کا امیر بنا کر قریشی قافلے کا پتا لگانے کے لیے روانہ کیا گیا۔ اسے ’’سریۂ البحر‘‘ کہتے ہیں۔
2.
رمضان المبارک 8ھ/ دسمبر 629ء میں مکہ مکرمہ فتح ہوا او رکعبے کو بُتوں سے پاک کردیا گیا۔
3.
26 رمضان المبارک 927ھ/ 29 اگست 1521ء کو سلطان سلیمان قانونی نے بلغراد (سربیا) فتح کرکے اس کے سب سے بڑے گرجے میں نماز پڑھی او راسے مسجد میں تبدیل کردیا۔
4.
رمضان المبارک 11ھ/ نومبر 632ء میں حضرت فاطمہ رضی اﷲ عنہا نے وفات پائی۔
5.
رمضان المبارک 13ھ/ نومبر 634ء میں ’’معرکۂ بویب‘‘ میں حضرت مثنی بن حارثہ رضی اﷲ عنہ نے ایرانیوں کے خلاف شاندار فتح حاصل کی۔
0 Comments