حمد و ثنا اور توبہ و استغفار

1.  حمد و ثنا اور توبہ و استغفار



نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص (ایک دفعہ) کہتا ہے:اس کے لیے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگادیا جاتا ہے۔



سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ



’’پاک ہے اللہ عظمتوں والا اپنی تعریفوں کے ساتھ۔‘‘



جامع الترمذی، الدعوات، باب فی فضالئل سبحان اللہ وبحمدہ، حدیث: 3464، والمستدرک للحاکم: 502,201/1، امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا ہے اور امام ذہبی رحمہ اللہ نے اس کی موافقت کی ہے۔ دیکھیے صحیح الجامع الصغیر، حدیث: 6429، وسلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ، حدیث:64



2. حمد و ثنا اور توبہ و استغفار



رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص ایک دن میں سو مرتبہ کہے: اس کے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر بھی ہوں تو معاف ہوجاتے ہیں۔



سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ



’’پاک ہے اللہ اپنی خوبیوں سمیت۔‘‘



صحیح البخاری، الدعوات، باب فضل التسبیح، حدیث: 6405، وصحیح مسلم، الذکر والدعائ، باب فضل التھلیل والتسبیح، حدیث: 6842







Post a Comment

0 Comments