رکوع کی دعائیں
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ
’’پاک ہے میرا رب عظمت والا۔‘‘
سنن أبی داود، الصلاۃ، باب مایقول الرجل فی رکوعہ وسجودہ؟ حدیث:871، وجامع الترمذی، الصلاۃ، باب ماجاء فی التسبیح فی الرکوع والسجود، حدیث:261
رکوع کی دعائیں
سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ
’’پاک ہے تو اے اللہ! اے ہمارے رب! اپنی تعریف کے ساتھ، اے اللہ! مجھے معاف فرمادے۔‘‘
صحیح البخاری، الأذان، باب الدعاء فی الرکوع، حدیث:794
رکوع کی دعائیں
سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَّبُّ الْمَلٰٓئِکَۃِ وَالرُّوْحِ
’’بہت ہی پاکیزہ، انتہائی مقدس، فرشتوں اور روح (جبرائیل) کا رب۔‘‘
صحیح مسلم، الصلاۃ، باب مایقال فی الرکوع والسجود؟ حدیث:1091
رکوع کی دعائیں
سُبْحَانَ ذِی الْجَبَرُوْتِ وَالْمَلَکُوْتِ وَالْکِبْرِیَآءِ وَالْعَظَمَۃِ
’’پاک ہے بہت بڑی قدرت و طاقت والا اور بہت بڑی بادشاہت والا اور بڑائی اور عظمت والا۔‘‘
سنن أبی داود، الصلاۃ، باب مایقول الرجل فی رکوعہ وسجودہ؟ حدیث:873، وسنن النسائی، التطبیق، باب نوع آخر من الذکر فی الرکوع، حدیث:1050
رکوع کی دعائیں
اَللّٰھُمَّ لَکَ رَکَعْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ خَشَعَ سَمْعِیْ وَبَصَرِیْ وَمُخِّیْ وَعَظْمِیْ وَعَصَبِیْ وَمَا اسْتَقَلَّتْ بِہٖ قَدَمِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
’’اے اللہ! میں تیرے لیے ہی جھکا اور تجھ ہی پر ایمان لایا اور میں تیرا ہی فرماں بردار بنا، اظہارِ عاجزی کیا میرے کانوں نے، میری آنکھوں نے، میرے دماغ نے، میری ہڈیوں نے، میرے پٹھوں نے اور (میرے اس جسم نے) جسے اٹھایا ہوا ہے میرے قدموں (پاؤں) نے اللہ رب العالمین ہی کے لیے۔‘‘
صحیح مسلم، صلاۃ المسافرین، باب صلاۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ودعائہ باللیل، حدیث:1812، ومسند أحمد: 119/1
0 Comments