وضو سے پہلے کی دعا وضو کے بعد کی دعائیں

  وضو سے پہلے کی دعا

بِسْمِ اللّٰہِ

’’اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ۔‘‘

سنن أبی داود، الطھارۃ، باب فی التسمیۃ علی الوضوئ، حدیث:101، وسنن ابن جامہ، الطھارۃ وسننھا، باب ماجاء فی التسمیۃ فی الوضوئ، حدیث:397


وضو کے بعد کی دعائیں

اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ


’’میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘


صحیح مسلم، الطھارۃ، باب الذکر المستحب عقب الوضوئ، حدیث:553


وضو کے بعد کی دعائیں

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ


’’اے اللہ! مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں سے بنادے اور مجھے پاک صاف رہنے والوں میں سے کردے۔‘‘


جامع الترمذی، الطھارۃ، باب فی مایقال بعد الوضوئ؟ حدیث:55


وضو کے بعد کی دعائیں

سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ، اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ، اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ


’’پاک ہے تو اے اللہ! اپنی تعریفوں کے ساتھ، میں شہادت دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے معافی مانگتا ہوں اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں۔‘‘


السنن الکبرٰی للنسائی:25/6، حدیث:9909





Post a Comment

0 Comments