نیند سے بیدار ہونے کی دعائیں
نیند سے بیدار ہونے والا وضو کرتے وقت اپنا ناک تین دفعہ جھاڑے کیونکہ شیطان ناک کے بانسے میں رات گزارتا ہے۔
صحیح البخاری، بدء الخلق، باب صفۃ إبلیس وجنودم، حدیث: 3295
نیند سے بیدار ہونے کی دعائیں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ
’’ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں زندہ کیا، بعد اس کے کہ اس نے ہمیں مار دیا تھا اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔‘‘
صحیح البخاری، الدعوات، باب مایقول إذا نام: حدیث: 6312، وصحیح مسلم، الذکر والدعائ، باب الدعاء عندالنوم، حدیث:6887
نیند سے بیدار ہونے کی دعائیں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ عَافَانِیْ فِیْ جَسَدِیْ وَرَدَّ عَلَیَّ رُوْحِیْ وَاَذِنَ لِیْ بِذِکْرِہٖ
’’ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے مجھے جسمانی عافیت دی اور مجھ پر میری روح لوٹا دی اور مجھے اپنی یاد کی اجازت دی۔‘‘
جامع الترمذی، الدعوات، باب منہ دعائ: باسمک ربی وضعت جنبی، حدیث:3401
0 Comments